وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا رات گئے صوبائی دارالحکومت کا دورہ

09:29 AM, 1 Feb, 2026

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رات کے وقت صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک اور زرک خان مندوخیل بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران، وزیراعلیٰ نے سکیورٹی فورسز کی محنت اور قربانیوں کو سراہا اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے جوانوں کا حوصلہ بہت بلند ہے، اور وہ دہشت گردی اور بے امنی کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔"

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ "دہشت گردوں کے منصوبے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔" ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن قائم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور سکیورٹی فورسز کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں