ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، گھریلو سلنڈر بھی مہنگا،اوگرا کا دسمبری نوٹیفکیشن جاری

08:50 PM, 1 Dec, 2025

اسلام آباد:دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے ماہِ دسمبر کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس کو 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگا کر دیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اثر گھریلو صارفین پر بھی پڑا ہے، اور 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو کر 2466 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ ہو چکی ہیں۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ایل پی جی کے نرخ سعودی آرامکو سی پی سے منسلک ہیں، جب کہ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ بھی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 4.93 فیصد اضافہ جبکہ ڈالر کے اوسط ریٹ میں معمولی 0.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں