اسلام آباد :سینیٹ نے متفقہ طور پر وہ بل منظور کر لیا ہے جسے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار، نظربند اور زیر حراست افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیش کیا تھا۔
بل کے مطابق، کسی شخص کو گرفتار کرنے کی صورت میں اسے تحریری طور پر بتایا جائے گا کہ اسے کیوں حراست میں لیا گیا ہے۔ جیل میں موجود افراد کو گھر کا کھانا اور دوائیاں فراہم کی جائیں گی، تاہم اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ جرم ثابت ہونے سے قبل بھی کسی ملزم کے حقوق محفوظ رہیں گے اور یہ بل انسانی حقوق کے احترام اور قانونی شفافیت کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔