پنجاب پولیس میں افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی ہیلتھ سکریننگ کا فیصلہ

03:22 PM, 1 Dec, 2025

لاہور: پنجاب پولیس نے اپنے تمام افسران اور جوانوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے جامع جائزے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب ون کے مراسلے کے مطابق کانسٹیبل سے اعلی افسر تک ہر رینک کی اسکریننگ لازمی ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس فورس میں بڑھتے دباؤ، سخت ڈیوٹی شیڈول اور سماجی و انتظامی ذمہ داریوں کے باعث ذہنی مسائل کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انسپکٹر، ایس آئی، ڈی ایس پی، ایس پی اور ڈی آئی جی کی اسکریننگ سینئر افسران کی نگرانی میں ہوگی، جبکہ مشتبہ کیسز کی مزید تشخیص ضلعی ہسپتال کے سائیکاٹرسٹ سے کرائی جائے گی۔

صوبے بھر سے 15 دسمبر تک مکمل اسکریننگ رپورٹس سینٹرل پولیس آفس کو بھیجنا لازمی ہوگا۔

مزیدخبریں