عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

11:20 AM, 1 Dec, 2025

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے فریز شدہ اکاؤنٹس کو ڈی فریز کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

26 نومبر کو علیمہ خان کے خلاف احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران شوکت خانم ہسپتال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے ادارے کے اکاؤنٹس فریز کرنے کے حوالے سے کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹس فریز کرنے کے لیے ان کا شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کو بھیجا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کے تمام اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

پراسیکیوشن نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا، اور سماعت کے بعد عدالت نے دونوں اداروں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت ہوئی۔

مزیدخبریں