لاہور : پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور یہ 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ ان تعطیلات کے دوران پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔ 12 جنوری 2026 کو سکول دوبارہ کھلیں گے اور نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔
بلوچستان میں، وزارت تعلیم کے مطابق، سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی اور تقریباً دو ماہ سے زیادہ کی ہوں گی۔ ان علاقوں میں تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے، اور یہ شیڈول پورے صوبے پر لاگو ہو گا۔