روم : رومن کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا، پوپ لیو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پوپ لیو نے واضح کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کی قیادت کئی سالوں سے دو ریاستی حل کی حمایت کر رہی ہے۔
پوپ نے کہا، "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتا، مگر ہم اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ یہی واحد حل ہے۔" انہوں نے مزید بتایا کہ 2015 میں رومن کیتھولک چرچ نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا تھا، اور اس موقف پر آج بھی قائم ہے۔