اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر جاری بحالی اور کشادگی کے منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر منصوبہ ایک سال کی مدت کے بجائے چند ماہ میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل میں رفتار، معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق 8.25 کلومیٹر طویل منصوبہ فیض آباد سے کورال چوک تک تعمیر کیا جائے گا، جس میں چھ رویہ سڑک، ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور شامل ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان آمد و رفت مزید بہتر ہوگی اور شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔