آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم ختم، 15 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی

10:34 AM, 1 Aug, 2026

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوگئی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت اب کسی بھی قسم کی انتخابی مہم، جلسے جلوس اور کارنر میٹنگز پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع کی تین نشستوں اور مہاجرین کی 12 مخصوص نشستوں پر کل ووٹنگ ہوگی۔ مہاجرین کی ان نشستوں میں جموں کی 6 اور وادی کشمیر کی 6 نشستیں شامل ہیں، جہاں پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے شفاف، آزادانہ اور پرامن انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں