ایران پر امریکی دباؤ میں اضافہ، ٹرمپ نے فوجی کارروائی کا اشارہ دے دیا

09:47 AM, 1 Aug, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تازہ فوجی حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی کی اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو ممکنہ کارروائی کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اعتماد مزید کمزور ہو گیا ہے۔

ادھر امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ ایران نے بھی فوری طور پر ان اطلاعات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں