آئی ایس پی آر سمر انٹر ن شپ 2026، پنجاب سمیت مختلف شہروں کے 2300 سے زائد طلبا کی شرکت

08:47 AM, 1 Aug, 2026

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر انٹرن شپ 2026 کے مختلف سیشنز پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں جاری ہیں، جن میں 2300 سے زائد طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور سرگودھا کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ انٹرنشپ پروگرام میں شریک ہیں۔ پروگرام کے دوران قومی سلامتی، دہشت گردی، قومی نظریہ، آزاد جموں و کشمیر، میڈیا لٹریسی اور دیگر اہم قومی موضوعات پر خصوصی لیکچرز اور انٹرایکٹو سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ان نشستوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت مختلف ماہرینِ تعلیم اور دیگر مقررین طلبہ سے خطاب کر رہے ہیں۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں قومی امور سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور انہیں ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق انٹرنشپ میں شریک طلبہ و طالبات نے پروگرام کو معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں قومی سلامتی اور دیگر اہم قومی موضوعات کے حوالے سے بہتر فہم حاصل ہوئی ہے۔

مزیدخبریں