لاہور میں سموگ کے خلاف جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم نصب کیا جائے گا، مریم نواز کا اعلان

08:02 PM, 1 Aug, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔ یہ نظام مختلف علاقوں میں بوقت ضرورت تعینات کیا جائے گا تاکہ مضر ذرات کو ہوا سے نکالا جا سکے۔

مریم نواز نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ جدید ترین ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 اینٹی اسموگ گنز پر مشتمل ہے جو باریک پانی کی دھند کے ذریعے PM2.5 اور PM10 جیسے نقصان دہ ذرات کو قابو میں لے کر زمین پر گرا دے گا، جس سے ہوا صاف ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ گنز پنجاب کے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک اور ماحولیاتی تحفظ فورس سے مربوط ہوں گی اور خودکار نظام کے تحت آلودگی میں اضافے پر فعال ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے اس منصوبے کی نگرانی کی جائے گی، جو ماحولیاتی قوانین کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مریم نواز نے عوام کی شرکت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسموگ کے خلاف کامیابی کی امید ظاہر کی۔

مزیدخبریں