چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس، عدالتی نظام کی بہتری پر غور

06:25 PM, 1 Aug, 2025

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں بار ایسوسی ایشنز اور قانون و انصاف کمیشن کے درمیان تعاون بڑھانے، دور دراز اضلاع میں عدالتی ڈھانچے کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بار ایسوسی ایشنز کو عدالتی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے گا جبکہ ہر صوبے میں سینئر افسران کی تعیناتی کی جائے گی۔ خواتین سائلین کے لیے سہولیات اور بنیادی انفراسٹرکچر کو ترجیح دی جائے گی۔

چیف جسٹس نے سرکاری معاونت کو بہتر اور مربوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اداروں میں روابط کی کمی منصوبوں کی عملدرآمد میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے شفاف اور عوام دوست عدالتی نظام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں