ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا

02:26 PM, 1 Aug, 2025

اسلام آباد :عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ میں پاکستان اور افغانستان کا اہم کردار ہے۔ ادارے نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ انسداد پولیو کے لیے آپس میں تعاون مزید مضبوط کریں۔

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ آئندہ تین ماہ تک ملک میں پولیو کے خلاف اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق، اب پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کے لیے پولیو ویکسین لگوانا لازمی ہوگا تاکہ وائرس کو دوسرے ممالک تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے، اور یہ تعاون ہی وائرس کو جڑ سے ختم کرنے کا واحد راستہ ہے

مزیدخبریں