9 مئی میانوالی کیس: ایک شخص کو 25 سال قید، 51 ملزمان اشتہاری قرار

01:05 PM, 1 Aug, 2025

سرگودھا : سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعے سے متعلق میانوالی جوڈیشل کمپلیکس کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا دی ہے۔

اسی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں احمد خان بچھر، احمد چھٹہ، بلال اعجاز سمیت 51 افراد کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔ ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ عدالت پہلے ہی عمر ایوب خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر 196 افراد کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔

مزیدخبریں