پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

07:03 PM, 1 Apr, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری اس مقابلے میں حیدرآباد ٹیم پہلی فتح کے لیے پرعزم نظر آ رہی ہے، جبکہ ملتان سلطانز اپنی شاندار کارکردگی کے بعد اس کامیابی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

یہ میچ حیدرآباد کے لیے ایونٹ میں تیسرا اور ملتان سلطانز کے لیے دوسرا ہے۔

دوسری جانب، گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

مزیدخبریں