کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 13 ہزار 117 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 153 ڈالر بڑھ کر 4713 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔