نیویارک / لندن :عالمی سطح پر جاری جنگی تناؤ میں کمی کی امید نے خام تیل کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے "جنگ جلد ختم" کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں یکدم زمین پر آ گئی ہیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں گراوٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ گزشتہ روز 105 ڈالر پر ٹریڈ ہونے والا برینٹ خام تیل 5 فیصد کی بڑی کمی کے بعد 98.84 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔گزشتہ روز 103 ڈالر پر موجود امریکی خام تیل 4.5 فیصد کمی کے بعد 96.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کریش: امریکی صدر کے 'جنگ ختم' کرنے کے اعلان کے بعد برینٹ 100 ڈالر سے نیچے آگیا
02:20 PM, 1 Apr, 2026