مودی سرکار کی سفارتی ناکامی: آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی جہاز پھنس گئے، ایندھن کی سپلائی لائن متاثر

11:57 AM, 1 Apr, 2026

نئی دہلی :بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو عالمی سطح پر ایک بڑی ہزیمت کا سامنا ہے، جہاں خلیجِ فارس میں جاری فوجی کشیدگی کے باعث بھارت کے لیے ایندھن کی ترسیل کرنے والا بحری بیڑا مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے NDTV نے اپنی تازہ رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ  بھارت کے اپنے 18 تجارتی جہاز اس وقت آبنائے ہرمز کے خطرناک زون میں پھنسے ہوئے ہیں۔
 بھارت کو تیل اور گیس سپلائی کرنے والے 10 غیر ملکی پرچم والے جہاز بھی خلیجِ فارس میں محصور ہیں، جس سے بھارت میں توانائی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
بھارتی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ صورتحال ان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے اور سپلائی چین مکمل طور پر درہم برہم ہے۔عالمی مبصرین اس بحران کو مودی حکومت کی ناکام حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔     ایک طرف امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی صورتحال ہے، تو دوسری طرف مودی کی 'تذبذب کا شکار' سفارت کاری نے بھارت کو اس اہم موڑ پر تنہا کر دیا ہے۔بھارت کی اپنی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ اسی راستے سے وابستہ ہے، لیکن مودی حکومت اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
نئی دہلی میں اس وقت ہنگامی صورتحال ہے کیونکہ اگر یہ جہاز فوری طور پر واگزار نہ ہوئے تو بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو سکتی ہیں۔ بھارت کا نام نہاد "عالمی طاقت" بننے کا دعویٰ اس وقت دم توڑتا نظر آ رہا ہے جب وہ اپنے تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے دوسروں کا محتاج ہے۔

مزیدخبریں