پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی: انڈیکس نے 1 لاکھ 52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی

10:39 AM, 1 Apr, 2026

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا تاریخی آغاز ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE-100) نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک نئی بلند ترین سطح قائم کر دی ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیر معمولی اضافے کی بدولت مارکیٹ میں تیزی کا طوفان دیکھا جا رہا ہے۔
 ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی انڈیکس میں 3,964 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انڈیکس اس وقت 1,52,707 کی سطح پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری نے مارکیٹ کو 'گرین زون' میں برقرار رکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں