موسلادھار بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب

12:02 AM, 1 Apr, 2026

لاہور: لاہور میں شام سے قبل ہی سیاہ بادل چھا گئے اور شہر میں موسلادھار بارش کے ساتھ تیز آندھی اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار تو بنایا مگر بجلی کے نظام میں خلل ڈال دیا۔

لیسکو کے مطابق 170 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ کوٹ رادھا کشن میں دیواریں گرنے سے دو بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

شہر کے نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ مزنگ چونگی، مال روڈ، گڑھی شاہو، ہربنس پورہ اور صحافی کالونی سمیت مختلف حصوں میں بادل کھل کر برسے۔ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلبرگ، جیل روڈ، گجومتہ اور رائیونڈ سمیت متعدد علاقوں میں اولے بھی پڑے۔

شدید بارش اور تیز آندھی کے نتیجے میں لیسکو کے درجنوں فیڈرز متاثر ہوئے۔ بارش رکنے کے بعد متعلقہ حکام نے فیڈرز کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں