گورنر سندھ کامران ٹیسوری   کا  کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان 

06:12 PM, 1 Apr, 2025

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس سنگین مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ اکٹھا کر کے حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زینب بیٹی کے سانحے کو نہیں بھولنے دیں گے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے، جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا۔

کامران ٹیسوری نے شاہ فیصل کالونی میں زینب کے گھر جا کر ان کے والد سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور اہل محلہ بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عید کے قریب بھی انہوں نے زینب کے خاندان سے ملاقات کی تھی اور اس موقع پر شہر میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے کا عہد کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس سے ملاقات کے دوران ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی اور اس معاملے میں کوئی بھی کمیابی حاصل کی جائے گی۔

کامران ٹیسوری نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک حادثات کے متاثرین کو مالی امداد فراہم کی جائے اور ان حادثات میں ملوث گاڑیوں کی نگرانی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں