میانمار میں تباہ کن زلزلہ: 2700 اموات، 441 افراد لاپتہ، امدادی کارروائیاں جاری

06:07 PM, 1 Apr, 2025

میانمار:میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور 441 افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق 4521 افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو خوراک، پانی اور پناہ کی کمی کا سامنا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، میانمار کے فوجی رہنما سینیئر جنرل من آنگ ہلائینگ نے منگل کو اپنے خطاب میں کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ چکی ہے اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں ہمسایہ ملک تھائی لینڈ میں بھی 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ زلزلہ جنوب مشرقی ایشیا کے اس علاقے میں ایک صدی میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ تھا، جس نے قدیم پگوڈا اور جدید عمارتوں کو یکساں طور پر منہدم کردیا۔ حکام نے متاثرین کی یاد میں منڈلے کے ایک سکول میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، اور سائرن بجنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی کارکنوں نے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں قطار میں کھڑے ہو کر پیٹھ کے پیچھے ہاتھ باندھ کر احترام ظاہر کیا۔

مزیدخبریں