شیخوپورہ:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام پورے صوبے میں آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ میں عید کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو خاص طور پر قابلِ تحسین قرار دیا، اور کہا کہ وہ نے اپنی زندگی میں اتنی صفائی کبھی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر شیخوپورہ میں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخوپورہ کی انتظامیہ عید کے روز بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
وزیر اطلاعات نے وزیر بلدیات اور ان کی ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے میں کامیابی سے جاری ہے اور اس پروگرام کی بدولت پنجاب میں صفائی کے معیار میں واضح بہتری آئی ہے۔