طویل مہمان نوازی کا اختتام،پاکستان نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا آغاز کر دیا

05:50 PM, 1 Apr, 2025

اسلام آباد:پاکستان نے یکم اپریل 2024 سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ ایک طویل مدت کی بے مثال مہمان نوازی کے بعد ہو رہا ہے۔ پاکستان نے 40 سال سے زائد عرصے تک افغان مہاجرین کو پناہ، روزگار اور تعلیم فراہم کی، باوجود اس کے کہ خود پاکستان کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا تھا۔

پاکستان نے دہشت گردی، سیکیورٹی خدشات اور معاشی بحرانوں کے باوجود افغان مہاجرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور ان کی عزت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ عالمی برادری پاکستان کی مہاجرین کے لیے بے مثال خدمات کو سراہتی ہے، لیکن اب یہ ضروری ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل منظم، قانونی اور منصفانہ ہو۔

پاکستان کی سخاوت بے مثال رہی ہے، لیکن طویل المدتی استحکام کے لیے پائیدار حل ضروری ہیں۔ عالمی برادری کو اس عمل میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ افغان مہاجرین کی محفوظ اور باوقار واپسی ممکن بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں