ayaz sadiq,statement,condemn,maulana fazal ur rehman,press conference
31 اکتوبر 2020 (13:45) 2020-10-31

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ میرے بیان کو جس طرح رنگ دیا گیا اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں،بھارت کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا،معاشرے میں ہر طرح کی بات کرنے والے لوگ ہیں،سب محب وطن پاکستانی ہیں،کسی کو غدار کہنے کا کسی کو کوئی حق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ میری قومی اسمبلی کی تقریر سے ملاقات کا تعلق نہیں،یہ ملاقات 10روز پہلے کی تھی،سیاسی بات کو رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو اس لڑائی سے باہر رکھیں،بھارتی میڈیا کا ایجنڈا اپناتے ہوئے میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان میرے گھر آئے،آپ نے جو لڑائی لڑنی ہے و ضرور لڑیں،بھارت میں ایک بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی گئی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں ،بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، نہ مجھے حق ہے کسی کو غدارکہوں، نہ کسی کو مجھے غدار کہنے کا حق ہے،میں نے حکومت کے بارےمیں بات کی تھی،حکومت نے بھارت کےناکام عزائم کو تقویت دینے کی کوشش کی، ہماری سیاسی سوچ مختلف ہو سکتی ہے لیکن پاکستانی قوم یکجا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایاز صادق نے انتہائی ذمےدارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے،اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اس بات کا حق نہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بھی لیتے رہیں،ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہئے،ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے ، ہم توہین آمیز رویوں کےخلاف ہیں۔

سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے مزید کہا کہ تنقید سے کوئی بالا تر نہیں ہے، میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے ،ملک میں بحران پیدا کئے جارہےہیں،حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے،کابینہ احمقوں کا مربہ ہے،ملک کو آئین کےمطابق چلایا جائے،ناجائزحکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے، ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکاہے،استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کےلائحہ میں شامل ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت عوام کی بات کرتی ہے،سیاست دان کا فرض ہوتاہے عام آدمی کا ترجمان بنے،میں نے اپنے بیان میں وضاحت دے دی ہے،پی ڈی ایم شیڈول کےمطابق اپنے جلسے جاری رکھےگی اور پی ڈی ایم قائم ہے، توڑنے کی سازش کراچی میں ہوئی۔


ای پیپر