bollywood,kajal agarwal,ajay devgan,married,singham
کیپشن:   instagram
31 اکتوبر 2020 (20:39) 2020-10-31

ممبئی : بھارت کی ہر دلعزیز اداکارہ کاجل اگروال بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں اور انہوں نے اپنی ساتھی اداکارکے ساتھ شادی کر کے ساری فلم انڈسٹری کو حیرا ن کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشہور زمانہ فلم ’’سنگھم‘‘ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنی والی کاجل اگروال نے ساتھی اداکار گوتم کیچلو کیساتھ شادی کرلی ہے ۔ انہوں نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کیں۔ ممبئی میں شادی کی شاندار تقریب میں جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کا مایہ ناز شخصیات اور ان کے دوستوں نے شرکت کی ۔ 

کاجل اگروال اور گوتم کیچلو کی شادی سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر کاجل اگروال کے فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئی نویلی دلہن کاجل اگروال سْرخ رنگ کے عروسی لباس میں دلکش لگ رہی ہیں جبکہ شادی کے روایتی زیورات کے علاوہ کاجل اگروال نے سر پرخوبصورت سی ماتھا پٹی بھی پہنی جو اْن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

بھارتی شوبز کے حلقوں اور میڈیا میں اس شادی پر بڑے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ کاجل اگروال کی طرف سے شادی کے ایسے اعلان کی کسی کو امید نہیں تھی۔


ای پیپر