Saudi designer talks at New York Fashion Week
کیپشن:   فائل فوٹو
31 اکتوبر 2020 (13:00) 2020-10-31

نیویارک : سعودی فیشن ڈیزائنر لولو المھنا کے امریکی شہر نیوریارک کے فیشن ویک میں چرچے ہیں ۔ 

سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے مبارک بادیتے ہوئے کہا کہ موفقہ یا لولو یعنی لولو کامیابی تمھار ا نصیب ہو۔

العریبیہ نیٹ کے مطابق لولو المھنا ابا الخیل نے وزیر ثقافت کی حوصلہ افزائی پر مسرت اور نیویارک فیشن ویک میں سعودی عرب کی نمائندگی پر فخر کا

اظہار کیا ہے ۔ ابا الخیل نے کہا کہ اپنے سعودی ہونے پر فخر ہے ۔ مجھے نیویارک 2020فیشن ویک میں شرکت پر فخر ہے ۔ 

لولو لمھنا ابا الخیل نے آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا ہے ۔ عملی زندگی کا آغاز زنانہ عبائے ، اونی عبائے اور عربی ڈیزائن

کی میکسی سے شروع کیا ۔ وہ آج کل اسی طرح کی جیکٹس ڈیزائن کررہی ہیں ۔ 

لولو کا کہناتھاکہ نیویارک فیشن ویک میں آٹھ ڈیزائن پیش کیے جو بے حد پسند کیے گئے ۔ آئندہ برس پیرس فیشن شو میں بھی اپنے کلیکشن پیش کریں گی ۔ شادی کے جوڑے ، کوٹ اور سعودی عصری ثقافت کے آئنہ دار عبایوں کا انتخاب بھی رکھوں گی ۔ 


ای پیپر