maryam aurangzeb,fawad chaudhry,fatf,india,statement
31 اکتوبر 2020 (12:44) 2020-10-31

 لاہور: ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت فواد چودھری کے بیان کو بنیاد بنا کر فیٹف جانے کا اعلان کر رہا ہے۔

  شہباز گل اور وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے   مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرائے کے سیلیکٹڈ ترجمان آئین کے بیانیہ کو غداری کا بیانیہ کہہ رہے ہیں، شہباز گل کو فواد چودھری کے کل اسمبلی میں بیانیہ کی وضاحت دینی چاہئے جو ملک دشمن ہے۔

 واضح اور تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پلواما واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، کابینہ کا وزیر حقیقت کے برعکس بیان کیسے دے سکتا ہے؟ فواد چودھری  کا پاکستان کے مقف کے منافی بیان سوالیہ نشان ہے؟ کس کے ایما پر انہوں نے قومی سلامتی کے منافی بیان دیا؟  ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فواد چودھری کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فیٹف جانے کے اعلان کر رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ دنیا بھر اور بھارتی میڈیا میں فواد چودھری کے بیان کی وجہ سے پاکستان کے موقف کو نقصان پہنچا، ان کا ذمہ دار کون ہے؟ اس بیان پر عمران صاحب اور ان کی پوری حکومت کی زبان پر تالا کیوں لگ گیا ہے؟ ایک نواز شریف سے دشمنی میں پورے ملک کو دا پہ لگا دیا، سیلیکٹڈ ٹولے اور کرائے کے ترجمانوں کے غیر زمہ دار بیانات کی وجہ سے قومی سلامتی کی بحث متنازع ہوتی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان نے کہا کہ ایک سیلیکٹڈ، نالائق، نااہل اور کرپٹ شخص کو 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا اور ملک کی معیشت اور روزگار تباہ کیا، ایک سیلیکٹڈ شخص کو آئین اور ووٹ چوری کر کے ملک پہ مسلط کیا گیا جس کی سزا عوام کاٹ رہی ہے لیکن سیلیکٹڈ ٹولے کو آئین اور ووٹ چوری میں اب این آر او نہیں ملے گا جب کہ پی ڈی ایم ملک، آئین اور عوام کو سیلیکٹڈ اور کرپٹ ٹولے سے بچانے نکلے ہیں اور انشااللہ بچا کر دم لیں گے۔


ای پیپر