اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات
31 اکتوبر 2019 (22:03) 2019-10-31

ریاض : اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی بحرین کے رائل گارڈز کے سربراہ میجر جنرل شیخ نصر بن حماد الخلیفہ اور بحرینی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے ملاقاتیں، ملاقاتوں کے دوران دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون اور اتحادی فوج کے اقدامات و کاوشوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعرات کے روز اہم ملاقاتیں کیں۔ بحرین کے رائل گارڈز کے سربراہ میجر جنرل شیخ نصر بن حماد الخلیفہ اور بحرینی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ نے جنرل راحیل شریف سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔

دونوں شخصیات اور جنرل راحیل شریف کے درمیان انسداد دہشت گرد کے حوالے سے تعاون اور مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔میجر جنرل شیخ نصر بن حماد الخلیفہ اور فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بحرین دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اسلامی اتحادی فوج کیلئے بھرپور تعاون کو یقینی بنائے گا۔


ای پیپر