لاہور سے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا
31 اکتوبر 2019 (21:44) 2019-10-31

لاہور:لاہور کے سابق ڈپٹی میئر نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا، چوہدری وسیم قادر نے حکمراں جماعت سے راستے الگ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی میئر چوہدری وسیم قادر نے حکمران جماعت تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔سابق ڈپٹی مئیر چوہدری وسیم قادر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف سے عدالت میں ملاقات اور تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے یہ پہلے رہنما ہیں جنہوں نے تحریک انصاف سے باقاعدہ علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

کچھ عرصہ قبل ان کے حمزہ شہباز سے اختلاف ہو گئے تھے جس بنا پر انہوں نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے دوبارہ سے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔


ای پیپر