نواز شریف کیلئے آپریشن تھیٹر تیار کر لیا گیا
31 اکتوبر 2019 (17:20) 2019-10-31

لاہور: نوازشریف کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے لیے آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ خون بہنے کے خطرات اب کم ہیں، پلیٹیلیٹس مزید بڑھانے کے لیے ادویات دینے سے زندگی کو خطرہ ہوگا۔ نوازشریف کو انسولین دینے کے باوجود ان کی شوگر کنٹرول میں نہیں اور اس میں اتار چڑھا جاری ہے۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ نواز شریف بظاہر ٹھیک ہیں، پلیٹیلیٹس میں اتار چڑھا کے باعث اندرونی طور پر بہت ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹر تیار کیا گیا ہے جس کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔پچھلے دنوں نواز شریف کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا، پلیٹیلیٹس بڑھانے کے لیے مزید دوائیں اور انجیکشن نہیں دے سکتے، پلیٹیلیٹس بڑھانے کی دوائی دل پر پریشر ڈالتی ہے اور کوئی بھی دوائی بڑھانے سے گردے پر اثر پڑتا ہے جب کہ ادویات دینے سے یوریا کیریٹین بھی بڑھ جاتا ہے جو گردوں کو متاثر کر رہا ہے۔


ای پیپر