فائل فوٹو

نواز شریف، مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
31 اکتوبر 2019 (15:58) 2019-10-31

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔

سربراہ جے یو آئی نے سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی، جس پر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے آزادی مارچ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف گزشتہ کئی دنوں سے شدید بیماری کی وجہ سے سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اُن کے علاج میں دن رات مصروف ہیں۔


ای پیپر