نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز
31 اکتوبر 2019 (14:02) 2019-10-31

لاہور :سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف دس روز سے سروسز ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں تاہم ابھی بھی ان کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے مسوڑوں اور دانت کمزور پڑنے لگے تھے جس کے بعد گزشتہ روز ان کے دانتوں کی فلنگ بھی کرائی گئی۔ ان کو سخت سکیورٹی حصار میں ان کے کمرے سے ڈینٹل وارڈ منتقل کیا گیا۔میڈیکل بورڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی اور اب ان کو آئی وی آئی جی کے انجیکشن کی تھراپی روک دی گئی۔

مسلم لیگ( ن) کے قائد کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ تشویش ناک نہیں تاہم اگر انہیں مزید بڑھانے کے لئے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے خون بہنے کے خطرات اب کم ہیں تاہم ابھی بھی ان کو دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں ۔ سابق وزیراعظم کی حالت دل اور گردوں کی بیماریوں باعث نہیں سنبھل رہی۔


ای پیپر