فائل فوٹو

ٹرین حادثہ، پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن میں شریک: آئی ایس پی آر
31 اکتوبر 2019 (11:30) 2019-10-31

اسلام آباد: پاک فوج کے جوان تیز گام ٹرین حادثے کے مقام پر پہنچ گئے، آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف بھی ریسکیو ریلیف آپریشن میں شریک، پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین میں سلنڈر دھماکے کی وجہ سے 42 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


ای پیپر