فائل فوٹو

ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا
31 اکتوبر 2019 (10:39) 2019-10-31

لندن: ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا، ٹوئٹر کے سی ای او 'جیک ڈورسی 'نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر اشتہار بازی کاروباری طبقے کیلئے ناقابلِ یقین حد تک طاقتور اور موثر ہے، لیکن ایسی طاقت سیاست کیلئے خطرات کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر سیاسی اشتہارات عوامی بحث و مباحثہ کیلئے مکمل طور پر نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں، سیاسی اشتہار بازی پر پابندی 22 نومبر سے نافذ العمل ہو گی، جبکہ ٹوئٹر کی اس نئی پالیسی کے حوالے سے مکمل تفصیلات 15 نومبر تک دستیاب ہوں گی۔


ای پیپر