مولانا کی فنڈنگ کون کر رہا ہے ؟جہانگیر ترین کا اہم انکشاف
31 اکتوبر 2019 (00:03) 2019-10-31

لاہور: آزادی مارچ کی فنڈنگ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ بہت سی اطلاعات ہیں کہ انہیں بڑ ے پیمانے پرفنڈنگ مل رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اتنے لمبے آزادی مارچ ایسے ہی نہیں ہو جاتے ،یہ تمام چیزیں پیسے کے بغیر نہیں ہو سکتیں ،ہمیں معلوم ہے فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے ،جے یو آئی ایف کو فنڈنگ سے متعلق وضاحت دینی چاہیے ۔

انہوں نے کہا اس وقت مولانا فضل الرحمن اکیلے ہیں انہیں عوام کی پذیرائی حاصل نہیں ،ہم چاہتے ہیں یہ لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ان لوگوں کو کیلئے جو گراﺅنڈ مختص کی ہے وہاں بیٹھیں تاہم ریڈزون میں جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر ز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔


ای پیپر