عمران خان نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی اہم ملاقات ،یمن سے متعلق اہم خبر
31 اکتوبر 2018 (22:51) 2018-10-31

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ افغانستان اور یمن کے موضوعات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزارت خارجہ پہنچے تو اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں جواد ظریف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔


ای پیپر