پٹرول کی قیمتوں میں5روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا
31 اکتوبر 2018 (20:38) 2018-10-31

اسلام آباد :تحریک انصاف کی حکومت نے گیس ،بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لٹر اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی،پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں3 روپے فی لیٹراضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد پیٹرول 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 48 پیسے اضافہ کے بعد نئی قیمت 82 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹراضافے کے بعد نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔


ای پیپر