بے بی شعیب ملک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
31 اکتوبر 2018 (18:42) 2018-10-31

دوبئی : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر 8سال بعد ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع پاکستانی آل راؤنڈر نیاپنی ٹویٹ میں دی تو سوشل میڈیا پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار کا تانتا بندھ گیا۔ ہیش ٹیگ بے بی مرزا ملک ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ٹوئٹر پرٹاپ تھری ٹرینڈز بن گئے۔

ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے خالہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا تو ساتھی کرکٹرز محمد حفیظ ، محمد عامر، جنید خان اور سہیل تنویر نے بھی ٹوئٹر پر مبارکباد دی۔ جوڑے کی سلامتی اور نئے مہمان کیلئے دنیا کی تمام خوشیوں کی تمنائیں بھی ظاہرکی گئیں۔پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی پیچھے نہ رہیں۔ نین عابدی ، بسمعہ معروف اور کائنات امتیاز نے بچے کیلئے ڈھیر ساراپیارا بھیجا۔شوبز ستارے بھی خوشی سے نہال ہوئے۔

اداکار فیصل قریشی اور ماورہ حسین نے مبارکباد کیلئے ٹوئٹر کا سہارالیا جبکہمعروف بالی ووڈ ہدایتکارہ فرح خان نے انسٹا گرام پر لکھا کہ بڑے عرصے بعد خوشی کی خبر آئی بھارتی گلوکارہ نیتی موہن نے کہا کہ بچے کو گود میں لینے کیلئے بے قرار ہوں۔


ای پیپر