فوٹوبشکریہ فیس بک

امریکا میں وسطی مدتی انتخابات کا مرحلہ قریب آگیا
31 اکتوبر 2018 (13:58) 2018-10-31

نیویارک: امریکا میں وسطی مدتی انتخابات کا مرحلہ قریب آگیا، 6 نومبر کو امریکی سینٹ کی 35 سیٹوں سمیت 470 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔

ایک طرف امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی جیت کا یقین ہے تو دوسری طرف ڈیموکریٹ بھی جیت کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا رہیں ہیں۔ امریکی سینٹ میں پارٹی پوزیشن بھی کافی دلچسپ ہے۔ ریپبلکن کے 51 سینٹرز ہیں تو ڈیموکریٹ بھی47 سیٹوں پر قابض ہیں۔ جبکہ 2 آزاد امید وار بھی سینٹ کا حصہ ہیں۔

بات کی جائے امریکی کانگریس کی تو یہاں ریپبلکن کو 235 سیٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ڈیموکریٹ کے پاس 193 نشستیں ہیں۔ کانگریس ارکان کے استعفوں کے باعث 7 سیٹیں خالی ہیں۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹ کے 1188 ریپبلکن 1036 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ جبکہ 433 آزاد اُمیدوار بھی اپنی قسمت آزمانے کیلئے میدان میں ہیں۔


ای پیپر