فوٹوبشکریہ فیس بک

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا 6 نومبر تک راہداری ریمانڈ منظور
31 اکتوبر 2018 (12:11) 2018-10-31

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا 6 نومبر تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 3 دن کا راہداری ریمانڈ دیا تھا۔ نیب نے راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر شہباز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت پیش کیا تھا تو عدالت نے اپوزیشن لیڈر کے ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں۔ 29 اکتوبر کو لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ان کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد انہیں اسلام آباد لایا گیا اور منسٹر انکلیو میں موجود ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔


ای پیپر