فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
31 اکتوبر 2018 (10:28) 2018-10-31

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کےلیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے، جو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کیویز کے درمیان یہ چھٹی سیریز ہے، اب تک کھیلی گئی سیریز میں دونوں ٹیموں نے دو دو سیریز جیتی ہیں جبکہ ایک سیریز ڈرا ہوئی۔


ای پیپر