فوٹوبشکریہ فیس بک

توہین رسالت کیس: سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
31 اکتوبر 2018 (10:17) 2018-10-31

اسلام آباد: توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلہ چیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا۔ اگر آسیہ بی بی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 8 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی۔

دوسری جانب آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف راولپنڈی میں مذہبی جماعت کا احتجاج شروع ہو گیا۔ مذہبی جماعت کے کارکنان نے فیض آباد پل کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔ فیض آباد پر بدترین ٹریفک جام، پولیس کو طلب کر لیا گیا۔


ای پیپر