file photo

عوام کی جیب پر 3 سو ارب کا ڈاکہ عمران خان نے ڈالا: احسن اقبال
31 May 2020 (17:18) 2020-05-31

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اپنی چوری چھپانے کیلئے اپوزیشن پر الزام تراشی کر رہی ہے۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے فالتو چینی ایکسپورٹ کرنے کیلئے سبسڈی دی، ہمارے پانچ سالہ دور میں چینی کی قیمت 50 سے 52 روپے فی کلو رہی۔ سوال یہ ہے کہ عام آدمی کی جیب پر 3 سو ارب کا ڈاکہ کس نے ڈالا؟ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان نیازی اور عثمان بزدار ہیں، جنہوں نے اس کی اجازت دی۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ شوگر کمیشن نے اصل ذمہ دار وزیراعظم کو کیوں نہیں بلایا؟ کمیشن کی رپورٹ ادھوری ہے اصل ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی نواز لیگ کے دور میں ہوئی جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان لیتے ہیں۔


ای پیپر