file photo

دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز
31 May 2020 (17:00) 2020-05-31

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 6 ملین سے زائد ہو گئیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

میکسکو میں آج 364 افراد موت کی نیند سو گئے، روس میں 138 افراد ہلاک ہوئے، امریکہ میں گزشتہ روز بھی ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں تعداد 1 لاکھ 5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

برازیل میں 890 افراد جان کی بازی ہار گئے، برطانیہ میں 215 روس میں 181 جبکہ اٹلی میں 111 افراد ہلاک ہوئے، اب تک 27 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر