file photo

امریکی صدر کا عالمی ادارہ صحت سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان
31 May 2020 (14:08) 2020-05-31

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں بہت سی غلطیاں کیں، چین نے عالمی ادارہ صحت پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس وبا کے بارے میں دنیا کو گمراہ کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے درخواست کے باوجود اصلاحات کی نہ مؤثر اقدامات اٹھائے۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ چینی حکام نے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے حقائق کو عالمی ادارہ صحت سے خفیہ رکھا اور عالمی تنظیم پر دباؤ بھی ڈالا کہ وہ وبا سے متعلق دنیا کو گمراہ کن معلومات فراہم کرے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی رقم اب دوسری تنظیموں اور ضرورت مند ممالک کو فراہم کی جائے گی تاکہ وبا سے نمٹا جا سکے۔


ای پیپر