file photo

سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے والوں پر 1 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا
31 May 2020 (13:40) 2020-05-31

ریاض: سعودی حکومت نے ماسک نہ پہننے والوں پر 1 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ریاست بھر میں‌ نئے قوائد و ضوابط لاگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو ایک ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئے قوانین کے تحت اجتماعات میں پچاس افراد شرکت کرسکتے ہیں، تاہم اس سے زائد افراد کے اجتماع کو قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔


ای پیپر