file photo

ملک میں کورونا وائرس بے قابو، ایک دن میں 88 جانیں نگل لیں
31 May 2020 (10:57) 2020-05-31

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو، ایک دن میں 88 جانیں نگل لیں، اموات کی تعداد 1 ہزار 483 ہوگئی۔ 3 ہزار 39 نئے کیس سامنے آئے، متاثرین کی تعداد 69 ہزار 496 جا پہنچی۔

سندھ میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد 27 ہزار 360، پنجاب میں 25 ہزار 56 ہے، اسلام آباد میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 418 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں 9 ہزار 540، بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 678 کیس سامنے آئے جبکہ آزاد کشمیر میں 251 رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 271 ہوگئی۔


ای پیپر