میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری
31 May 2019 (17:12) 2019-05-31

اسلام آباد : میگامنی لانڈرنگ کیس میں مطلوب آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دیدی گئی ،نیب ذرائع کے مطابق میگامنی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کیلئے آصف زرداری مطلوب ہیں ۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان کے وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔ ان سے میگا منی لانڈرنگ کیس کی انوسٹی گیشن میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔


ای پیپر